مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی توسیع کی 30 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب کو مرکز برائے سیاسی و بین الاقوامی مطالعات میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، ای سی او کے سیکرٹری جنرل، سفراء اور حکام شریک ہوئے۔
امیر عبد اللہیان نے کہا کہ ای سی او تنظیم کے بانیوں میں سے ایک اور اس کے سیکرٹریٹ کے میزبان کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے ایک خصوصی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں، علاقائی اور ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کرنا اور وسعت دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی سفارت کاری کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ای سی او جیسی کثیرالجہتی اور علاقائی تنظیموں کو اس حکمت عملی میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے والی تنظیموں کے طور پر ان کے کردار اور مقام کو مضبوط بنانا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں سہولت کاری اسلامی جمہوریہ ایران کی توجہ اور کوششوں کا مرکز ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ای سی او میں ہم آہنگی کے عمل کو مضبوط کرنے کے لیے ہر موقع کو بروئے کار لاتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ای سی او مختلف حوالوں سے اور متعدد شعبوں میں باہمی اقتصادی تعاون اور لین دین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ اس سلسلے میں بے شمار نمونے اور مثال موجود ہیں، مزید برآں رکن ممالک کی بھرپور ثقافتی، مذہبی اور روایتی اقدار اور مشترکہ ورثہ ایک بے مثال اثاثہ ہے جو دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی بنیاد ہے۔ ان نمونوں کی تکمیل میں رکن ممالک کے علاوہ ای سی او سیکرٹریٹ اور ای سی او کے علاقائی اور تخصیصی ادارے اور ایجنسیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ